گجرپورہ میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

جمعرات 26 نومبر 2020 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) گجرپورہ میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مدثر حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے دوران چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں