اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈز کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان 11ٹرکوں میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیا

جمعہ 15 جنوری 2021 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پرتجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے سات روزہ ایکشن پلان کے مطابق آج چھٹے روز میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) ہیڈکوآرٹر ایم سی ایل محمد زبیر وٹو کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈز کی تشکیل کردہ پانچ ٹیموںنے شہر کے مختلف مقامات داتا نگرپل تا لاری اڈا،آٹو مارکیٹ بادامی باغ، سبزی منڈی، لیاقت چوک تا گرڈ اسٹیشن ملتان روڈدونوں اطراف، کچا جیل روڈ، بھٹی کالونی، جوڑے پل تا اشفاق چوک، انفنٹری روڈ اور سکھ نہر تا داروغہ والا چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن اینٹی انکروچمنٹ کی تشکیل کردہ پانچ ٹیموں نے مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان 11ٹرکوں میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 44500روپے جرمانہ عائد کیا ۔مزید برآں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے نوزونز کے انفورسمنٹ عملے نے شہرمیں تجاوزکنندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25ٹکٹوں پر 83,000روپے کا جرمانہ عائدکیا جبکہ58 تجاوزکنندگان کوخلاف ورزی کرنے پر وارننگ نوٹس جاری کئے گئی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں