ھ*تحریک انصاف شمالی لاہور کے عہدیداران کی سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر سے ملاقات

لاہور کو مکمل کرائم فری سٹی بنا نے، تمام کام میرٹ کی بنیاد پر اولین ترجیح بنیادوں پر کرنے پر اتفاق

اتوار 17 جنوری 2021 20:00

ھ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلامحی الدین دیوان اورجنوبی لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر کی قیادت میں گورننگ باڈی کے اراکین ، ٹائونز صدور و جنرل سیکرٹریز نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر سے ملاقات کی ،سی سی پی او لاہور اور پی ٹی آئی لاہور کی قیادت نے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا، اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ لاہور کو مکمل طور پر کرائم فری سٹی بنائیںگے اور تمام کام میرٹ کی بنیاد پر اولین ترجیح بنیادوں پر ہونگے، ملاقات کرنے والوں میں میاں اکرم عثمان ، مہر واجد عظیم ، ناصر سلمان ،عرفان حسن ایڈووکیٹ، طاہر رشید چوہدری سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی ٹی آئی داتا گنج بخش ٹائون کے زیرِاہتمام لاہور میں صفائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیراعجازعالم ، غلام محی الدین دیوان ، ناصرسلمان، مہر واجد عظیم ، یاسرگیلانی، میاں امجد اقبال، ایم ڈبلیو ایم سی لاہور کے سی ای او عمران علی ، جی ایم ملک سہیل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لاہور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیااور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں