الحمراء نے جدید طرز پر موسیقی کے قدیم آلہ سارنگی پر لیکچر ریلیز کر کے بڑی کامیابی حاصل کرلی ،دُنیا میں اچھا امیج جائے گا‘ثمن رائے

الحمرا اکیڈمی آرٹ کا مرکز ہے،اپنی قیادت میں نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی،سارنگی سے انسانی جذبات کا اعلی اظہار ممکن ہے‘ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

پیر 18 جنوری 2021 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ہم آرٹ کی دُنیا میں مستقبل کے بہترین گلوکار،موسیقار،مصور،ادیب،ڈرامہ نگارپید کر رہے ہیں جو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں ملک و قوم کا نام روشن پیدا کریں گے،الحمراء کے پلیٹ فارم سے نوجوان سیکھ بھی رہے ہیں اور شہرت بھی پا رہے ہیں،ہماری تخلیقی سرگرمیاں،ٹیوٹوریل کا بنانا ‘فنون لطیفہ میں الحمراء کا کنٹری بیوشن بہت شاندار اور بڑا ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے سارنگی کے ٹیوٹوریل ریلیز کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ الحمراء کی طرف سے فنون لطیفہ میںاہم پیشرفت ہے، ایک اور سنگ میل حاصل کرلیاہے،الحمراء نے جدید طرز پر موسیقی کے قدیم آلہ سارنگی پر لیکچر ریلیز کر کے بڑی کامیابی حاصل کرلی ،دُنیا میں اچھا امیج جائے گا،الحمرا اکیڈمی آرٹ کا مرکز ہے،اپنی قیادت میں نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی،سارنگی سے انسانی جذبات کا اعلی اظہار ممکن ہے،موسیقی کی تعلیم وتربیت میں تاریخی اضافہ ہے،سارنگی پر لیکچربغیر کسی قیمت کے الحمراء ٹیویوب چینل پر دیکھے جا سکتے ہیں،نوجوانو ں کو مواقع فراہم کرکے معاشرتی زندگی کو سہل بنا رہے ہیں،آرٹ کی دُنیا خوبصورت پناہ گاہ ہے،کوویڈ کے نامساعد حالات میں وقت کا درست استعمال کا میابی کا ضامن بنا،300ٹیوٹوریل بنائے،الحمراء کو آرٹ کا مرکز بنادیا،سارنگی کے اساتذہ،طلبہ وطالبات اور پوری ٹیم نے محنت کی،درست فیصلے کر رہے ہیں،ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں