لاہور، جدید پولیسنگ اور سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے پنجاب پولیس میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری

قربان لائنز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ''وزیٹر مینجمنٹ سسٹم '' کا افتتاح کر دیا گیا قربان پولیس لائن کی سکیورٹی کو مزید سخت اور کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے : احمد ارسلان ملک

پیر 18 جنوری 2021 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے شعبوں کی ورکنگ اور سیکیورٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد ارسلان ملک اور ایس ایس پی صادق علی ڈوگر نے قربان پولیس لائنز میں سیکیورٹی امور کو بہتر بنانے کیلئے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس وزیٹر مینجمنٹ سسٹم کے تحت قربان پولیس لائن میں آنے والے تمام افراد کا داخلہ بائیؤ میٹرک کر دیا گیا ہے۔کمپیوٹرائز سسٹم کیوجہ سے پولیس کے حساس دفاتر میں کسی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ نہیں ہوسکے گا اور انٹری ایگزٹ پوائنٹس کی بلا تعطل مانیٹرنگ اور نگرانی بھی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد ارسلان ملک اور ایس ایس پی صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ قربان پولیس لائن کی سکیورٹی کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے کمپیوٹرائز سکیورٹی سسٹم کی بہتری کیلئیPITB سے تیار شدہ سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے۔

قربان پولیس لائن کے ملازمین ہمارے محکمہ کا اثاثہ ہیں ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اس جدید سافٹ وئیر سے پولیس قربان لائنز میں داخل ہونے والے تمام وزٹرز کا مکمل ریکاردڈ رکھا جاسکے گا جس سے جہاں لائنز کی سیکیورٹی بہتر ہوگی وہیں آنے والے وزٹرز کو بھی بہتر رہنمائی اور سہولیات مہیا کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں ان کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں اور فورس کی سہولت اور بہترین ویلفئیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں