کسٹم حکام نے ائیر پورٹ پر چھ لاکھ روپے مالیت کی ساڑھے چار کلو چاندی پکڑ لی

بدھ 20 جنوری 2021 12:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) کسٹم حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کر کے بیرون ملک سے سمگل کی گئی چاندی کی بھاری مقدار پکڑ لی ۔

(جاری ہے)

کسٹم کلیکٹر ثاقب ورائچ کے مطابق کارروائی میں چھ لاکھ روپے مالیت کی ساڑھے چار کلو چاندی پکڑی گئی ہے۔ چاندی ترکش ائیر کے ذریعے ترکی سے آنے والے مسافر سے برآمد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں