وزارت ریلوے کے گریڈ20اور گریڈ19کی9افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

بدھ 20 جنوری 2021 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزارت ریلوے نے گریڈ20اور گریڈ19کی9افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر شاہ رخ افشار کی خدمات مزید تقرری کیلئے وزارت ریلوے کے سپرد ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ گوادر محمد حنیف گل کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ،ارشد اسلام خٹک کو چیف انجینئر ہیڈ کوارٹر،چیف انجینئر ہیڈ کوارٹر سید آصف متین زیدی کو ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر ہیڈ کوارٹر،چیف کنٹرولر آف سٹور اعظم غفور کو چیف کنٹرولر پرچیز ،راشد شہزاد کو چیف کنٹرولر آف سٹور کو ہیڈ کوارٹر،تقرری کے منتظر سہیل اقبال صدیقی کو مزید تقرری کیلئے جنرل منیجرریلوے کو رپورٹ کرنے ،محمود الرحمن کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ وزارت ریلوے اور سینئر ٹریفک منیجر فریٹ ہیڈ کوارٹر سید امتیاز حسین فاروقی کو ڈائریکٹر آپریشن وزارت ریلوے تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں