رکن اسمبلی میاں نوید علی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں 12 فروری تک توسیع

جسٹس شہرام سرورچوہدری نے آئندہ سماعت پرمدعی مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو بھی طلب کر لیا

بدھ 27 جنوری 2021 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) لاہورہائیکورٹ نے رکن اسمبلی میاں نوید علی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں 12 فروری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرمدعی مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے رکن اسمبلی میاں نوید علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ایم ہی اے میاں نوید علی اپنے وکیل میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے میاں بابر وحید ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔میاں نوید علی کی جانب سے میاں عرفان اکرم نے موقف اختیار کیا کہ جس واقعہ کی ایف آئی آر ہوئی وہ وقوعہ ہوا ہی نہیں۔اے سی خاور بشیر نے لیٹ نائٹ شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا۔ شادی تقریب میں ایم پی اے بھی موجود تھے۔اے سی سے تقریب بند کروانے پر جھگڑا ہوا ۔ ایم پی اے نے اے سی کو تھپڑ نہیں مارا۔ سیاسی بنیادوں پر کارخاص میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا۔استدعا ہے کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں