حالیہ مظاہروں میں ملوث افراد کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے پولیس کے حوالے

جمعرات 15 اپریل 2021 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے شہر میں ہونے والے حالیہ مظاہروں میں ملوث تحریک لبیک پاکستان کے سرکردہ رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک سی آئی اے لاہور پولیس کو سونپ دیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے لگ بھگ دوسو رہنمائوں اور کارکنوں کے ناموں کی فہرست سی آئی اے پولیس کو سونپ دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے پولیس اب تک فراہم کردہ فہرست کے مطابق 141 افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے جبکہ پولیس نے باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق لاہور پولیس نے حالیہ احتجاجی مظاہروں میں ملوث 36 افراد کے خلاف 2 سو مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں