لاہور ، زیر حراست ملزمان کوعدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا

منگل 20 اپریل 2021 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر جیلوں میں زیر حراست ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن جج اور نیب کورٹ کے جج کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ آج منگل کو بھی زیر حراست ملزمان کو ٹرائل کیسز یا جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان کو لاہور میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پیش نہیں کیا جائے گا۔ جیل حکام کی جانب سے احتساب عدالت، سیشن کورٹ، کینٹ کچہری، ضلع کچہری، ماڈل ٹائون کچہری میں ملزمان کو پیش نہیں کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں