حکومت کی شاندار کارکردگی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ‘تر جمان پنجاب حکومت

پی ڈی ایم کی جو لا ئی میں حکومت مخا لف تحریک میں بھی عوام شریک نہیں ہو گی‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

پیر 14 جون 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ حکومت کی شاندار کارکردگی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم کی عوام کو انکی دہلیز پر حقوق کی فراہمی کی پالیسی نے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھربنا لیا ہے،پی ڈی ایم کی جو لا ئی میں حکومت مخا لف تحریک میں بھی عوام شریک نہیں ہو گی۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ و زیر اعظم عمران خان کی حکومت پانچ سالہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی عوام وزیراعظم عمران خان کو اپنا اصل ہیرو مان چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے عمران خان کی قیادت ملکی ترقی پرآج پوری قوم فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، موجودہ حکومت نے پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں کم قرضے لئے، سٹاک ایکسچینج دن بدن ترقی کررہی ہے اور ملکی معیشت بھی مضبوط ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماقوم کا چوری کیا گیا پیسہ بچانے کیلئے ہاتھ پائوں ماررہے ہیں قوم جان چکے ہیں کہ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے یہی مفاد پرست ہیں جنہوں نے قوم کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنے خاندانوں اور حواریوں کو نوازا اور آج احتساب شروع ہوا ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں