واسا ملازمین اپنے ووٹ کا بلا خوف و خطر استعمال کریں‘ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود

جمعرات 17 جون 2021 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ تمام واسا ملازمین اپنے ووٹ کا بلا خوف و خطر استعمال کریں،ووٹ ایک امانت ہے اور اسے سوچ سمجھ کر درست اُمید وار کو دیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمودنے مزید کہا کہ واسا ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اور ایماندار امیدوار کا انتخاب کریں۔واسا میں اچھی لیبر یونین منتخب ہونے سے ملازمین کی فلاح و بہبود پر کام تیزی سے ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں