رمضان شوگر ملز نے FBR ٹیکس آڈٹ کا نوٹس چیلنج کر دیا

ہفتہ 19 جون 2021 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) رمضان شوگر ملز نے ایف بی آر ٹیکس آڈٹ کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں رمضان شوگر ملز کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آڈٹ نے بدنیتی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔درخواست گزار کا دائر کی گئی درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ آڈٹ نوٹس واپس ہونے کے بعد دوبارہ نوٹس آئین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں