کرپٹ مافیا کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا ء کی جنگ ہے ‘نوید شر یف

جمعہ 25 جون 2021 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہاہے کہ کرپٹ مافیا کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا ء کی جنگ ہے، کر پٹ اپوز یشن چوردروازے سے حکومت سے مذاکرا ت چا ہتی ہے تا کہ انہیں این آر او مل جائے ۔’’گڈی گڈے‘‘ کا کھیل کھیلنے والی نادان اپوزیشن اپنی خواہشات کے تحت حالات کو چلانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں کے بعد پاکستان کو جرات مند دلیر قیادت ملی ہے جس نے امریکہ جیسی سپر پاور کو صاف جواب دیا کہ پاکستان پرامن خود مختار ملک ہے جو اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کی جنگی پالیسیاں ان کے اپنے مفادات کے لیے ہوتی ہیں جبکہ پاکستان پہلے ہی 20سال قبل کیے گئے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے بڑی قربانیاں دے چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں