پی ڈی ایم اور اپوزیشن ختم با قیا ت بھی ہچکو لے کھا رہی ہے ‘ ڈاکٹر شاہدصدیق

گیارہ جماعتو ں کے سامنے اکیلا عمران خان ڈ ٹ کر کھڑا ہے جس نے سب کی اصلیت ظاہر کر دی

اتوار 1 اگست 2021 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن ختم با قیا ت بھی ہچکو لے کھا رہی ہے،گیارہ جماعتو ں کے سامنے اکیلا عمران خان ڈ ٹ کر کھڑا ہے جس نے سب کی اصلیت ظاہر کر دی، اپوز یشن کی این آراو کیلئے امیدیں اور کر پشن پر’’ مٹی پا ئو‘‘ خواہش پوری نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہقوم بیدا ر ہو چکی ہے اپوز یشن جماعتوں کی جھو ٹی سیا ست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے، ملکی سلامتی کیخلا ف ساز ش کر نے والے اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں ،کر پٹ ما فیا اپنے خو فنا ک انجام کو دیکھ کر بہکی بہکی با تیں کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی لا زو ل جدو جہد سے شریف ذہنی طور پر مر یض بن چکے ہیں دو جماعتی لو ٹ سیل کا دور گزر گیا اب کر پٹ نہیں کر پشن سے پاک پار ٹی بر سر اقتداررہے گی، تحریک انصا ف کی کر پشن کیخلا ف جنگ عوام کی دعا ئو ں سے کامیا ب ہو چکی ہے سارے کر پٹ ما فیا کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں