بیگم پروین سرور پنجاب ریجنل ڈبلیو آئی او گلوبل ویمن ایوارڈاکیڈمی کی چیف پیٹر ن مقرر

گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن خواتین کی مضبوطی ،مختلف شعبوں میں ٹر یننگ کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے‘اہلیہ گورنر پنجاب

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی بطور صدر گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن پنجاب کی کوششوں سے ریسکیو1122نے یونیورسٹی آف لاہور کے اشتراک سے لڑکیوں کو ریسکیو کے مختلف شعبوں کے لیے ٹر یننگ دینے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔بیگم پروین سرور پنجاب ریجنل ڈبلیو آئی او گلوبل ویمن ایوارڈاکیڈمی کی چیف پیٹر ن مقرر کر دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن خواتین کی مضبوطی ان کے تحفظ اورانہیں مختلف شعبوں میں ٹر یننگ کی فراہمی سمیت دیگر کورسز کے لیے کام کر رہی ہے اور پہلے مر حلے میں یونیورسٹی آف لاہور کے تعاون سے ریسکیو1122پنجاب نے مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ٹر یننگ کا باقاعدہ آغاز کرد یا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد پنجاب کے دیگرشہروں میں بھی ٹر یننگ کے اس پروگرام کا آغاز کر یں گے۔ بیگم پروین سرورنے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی معاشرے کی مضبوطی کے لیے وہاں کی خواتین کا مضبوط ہونا ضروری ہے ۔ بیگم پروین سرور نے کہا کہ خواتین کیساتھ پیش آنیوالے مختلف جرائم کے خاتمے اور خواتین کے تحفظ کیلئے بھی ہم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آگاہی پروگرام کر رہے ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف خواتین کے حقوق اور جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آواز بلند کر یںگی بلکہ ایسے جرائم میں ملوث مجر موں کو آئین وقانون کے مطابق سخت سے سخت سزا کویقینی بنانے پر بھی زور دیا جائے گا ۔ گور نر پنجاب کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہم ہنر گاہ کے ذریعے بھی خواتین کو بیوٹیشن اور سلاھائی کڑ ھائی سمیت دیگر شعبوں میں مفت کورسز کروارہے ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ اس سے خواتین کو نہ صرف روزگار مل رہا ہے بلکہ انہیں معاشرے میں آگے بڑ ھانے کے مواقعے بھی میسر آرہے ہیں ۔ دریں اثناء، بیگم پروین سرور نے چھٹا سالانہ قومی زتیون میلے کا بھی افتتاح کر دیا ہے ۔ اُنہوں نے زتیون میلہ کی انتظامیہ کو آئندہ میلہ گور نر ہائوس میں لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے جتنے اقدامات کیے جارہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں