ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں کمرشل پلاٹوں کی فروخت

قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے درخواست دہندگان جلد سے جلد درخواست فیس جمع کروائیں

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں کمرشل پلاٹوں کی فروخت کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20ستمبرہے ۔ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے درخواست دہندگان جلد سے جلد درخواست فیس جمع کروائیں ۔

(جاری ہے)

فیس چالان جمع کروانے والوں کو بذریعہ SMSپے منٹ وصولی کی تصدیق کی جائے گی۔امیدواروں کی حتمی فہرست20ستمبر کے بعد ایل ڈی اے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔فیس چالان جمع نہ کروانے والے درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیا جا ئے گا۔ مزید معلومات کے لئے ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pkوزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں