نشتر کالونی ،گھر کی چھت گرنے سے باپ ،بیٹی جاں بحق ،خاتون زخمی

40سالہ اللہ دتہ اور14سالہ آمنہ ملبے تلے دب کر جاںبحق ،30سالہ کلثوم زخمی ہو گئی

اتوار 19 ستمبر 2021 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) نشتر کالونی کے علاقہ غوثیہ کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے باپ اوربیٹی جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ غوثیہ کالونی میں مکان کی بوسیدہ چھت اچانک زمین بوس ہو گئی جس سے 40سالہ اللہ دتہ ،30سالہ کلثوم اور14سالہ آمنہ ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 40 سالہ اللہ دتہ اور 14 سالہ آمنہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 30 سالہ کلثوم کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کارروائی کے بعد لاشوںکو ورثاء کے حوالے کر دیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں