ٌوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا انسداد ڈینگی کیلئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم

انسداد ڈینگی پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں کروں گا: عثمان بزدار / کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کریں، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے

اتوار 19 ستمبر 2021 20:30

6 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے انسداد ڈینگی کیلئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے اورادارے ڈینگی کی روک تھام کے لئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں - وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائی-انسداد ڈینگی پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کے لئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کریں۔ڈینگی کی روک تھام کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ونجی عمارتوں،ٹائر شاپس اورقبرستانوں میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔انتظامی افسران ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی مانیٹرنگ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ مہیا کیا جائے اور مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے۔

ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور کاؤنٹرزپرمریضوں اورانکے تیمارداروں کو ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔شہری گھروں اورچھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے۔ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس رہیں -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں