ترجمان پنجاب حکومت کی سریاب روڈ پر دھماکہ کی مذمت

پیر 18 اکتوبر 2021 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور حکومت پنجاب کے ترجمان حسّان خاورنے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کی قربانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے اوردھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں