شہر کے 9ٹائنز میں ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی صفائی مہم کی مانیٹرنگ عروج پر

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈسپوزل پر تعینات گریڈ 17کی9افسران کی شہر بھر میں صفائی چیکنگ اور دورے /صفائی کی بہترین صورتحال کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی پوری قوت سے تمام سرگرمیاں سرنجام دے رہا ہی: سی ای او رافعہ حیدر

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر لاہور کو کوڑے کو بروقت اُٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے مانیٹرنگ کے نظام میں مزید سختی کر دی گئی ہے ۔ شہر کے 9ٹائون میں ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی صفائی مہم کی مانیٹرنگ عروج پر ہے گریڈ 17کی9افسران شہر بھر میں صفائی چیکنگ میں مصروف ہے ، ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کے ڈسپوزل پر تعینات گریڈ 17کی9افسران کی شہر بھر میں صفائی چیکنگ کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے تمام افسران شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کر کے جائزہ لے رہے ہیں۔

قرةالعین ظفر نے واہگہ ٹاؤن میں صفائی ،شگفتہ جبیں نے راوی ٹاؤن اور عامر محمود نے گلبرگ ٹاؤن میں جاری صفائی آپریشن اور مشینری کی ورکنگ کا جائزہ لیا جبکہ عثمان اکرم کو علامہ اقبال ٹاؤن میں سپیشل مانیٹرنگ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرفان مارٹن نے عزیز بھٹی ٹاؤن میں ورکرز میں یونیفارم تقسیم کیے۔محمد اقبال نے نشتر ٹاؤن، عمران ارشد نے داتا گنج بخش ٹاؤن میں صفائی انتظامات کے جائزہ کے لیے خصوصی دورے کیے۔

مظہر علی سرور نے سمن آباد ٹاؤن میں اور محمد عابد شبیر نے شالیمارٹاؤن میں سرپرائز وزٹ کیے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ گریڈ17کے 9 افسران کو شہر کے 9ٹاؤنز میں مانیٹرنگ اور جائزہ وزٹ کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔تاکہ نظام کو مزید مستحکم اور شفاف بنایا جا سکے۔اس حکمتِ عملی سے بہترین نتائج برآمد ہو گے صفائی کی بہترین صورتحال کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی پوری قوت سے تمام سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لیی24گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں