} مقتدرقوتیںبھوک اوربیماریوں کیخلاف جنگ کریں:محمدناصراقبال خان

ق*ہتھیاروں کے بل پر وسائل ہتھیانے کی بجائے دوسروں کے مسائل سلجھانے کی ضرورت ہے

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:55

U لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ دنیا کی مقتدرقوتیں انسانیت کی بقاء کیلئے بھوک اوربیماریوں کیخلاف جنگ کر یں۔ہتھیاروں کے بل پردوسروں کے وسائل ہتھیانے کی بجائے دوسروں کے مسائل سلجھانے کی ضرورت ہے ۔بارود سے زیادہ بھوک کے نتیجہ میں انسان موت کی گھاٹ اتر رہے ہیں۔

اپناسرمایہ چھپانے والی اشرافیہ کاپیسہ جب چوہوں کے ہاتھ لگتا ہے توکسی کام کانہیں رہتا توکیوں نہ اسے نادارومفلس طبقات کی بحالی پرصرف کردیاجائے ۔ بڑاسرمایہ دار نہیں بڑاانسان ہونا اورانسانیت کی ویلفیئرکیلئے سخاوت کرنااہم اورافضل عبادت ہے۔اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ صلہ رحمی کی نیت سے اللہ تعالیٰ کے ساتھ تجارت منفعت بخش آپشن ہے۔

(جاری ہے)

انسان وہ ہے جس کادل انسانیت کیلئے دھڑکتا ہو۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی تجارت انسانیت کیلئے زہرقاتل ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک دوسرے کیلئے تعصبات اورتوہمات نے انسانیت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔اگردنیا بھر کے انسان ایک دوسرے کے زخم پرمرہم رکھیں اورکوئی طاقتور کسی کمزورکاحق غصب نہ کرے تو بہشت کی طرح زمین پر بھی زندگی خوب صورت ہوجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مہلک ہتھیاروں پرخطیرسرمایہ صرف کرنے کی بجائے زندگی بچانے والے جدید طبی اوزاروں اوردوائوں کی تیاری پرفوکس کیاجائے۔افسوس کوروناوبا کے باوجود دنیا کے مقتدر ملک اپنی داخلی وخارجی ترجیحات تبدیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہو ئے۔انہوں نے کہا کہ طاقتور ملک کمزورملکوں کومسائل میں الجھانے اوران کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھانے کی بجائے ان کاہاتھ تھام کران کی تعمیروترقی میں کلیدی کرداراداکریں۔

ماضی کی دونام نہاد سپرپاورز کے درمیان سردجنگ نے دنیاکوتباہی کے سواکچھ نہیںدیا لہٰذاء امریکا اب درپردہ چین کیخلاف مہم جوئی کی بجائے اپنی ماضی کی غلطیوں کامداواکرتے ہوئے اسرائیل اوربھارت کی جارحیت کیخلاف سیاسی وسفارتی مزاحمت کرے اورکئی ملین کشمیریوں اورفلسطینیوں کوگھٹن اورگھٹ گھٹ کرمرنے سے بچالے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں