واسا کی جانب سے وضو کے پانی کی بچت کے حوالے سے مہم کا آغاز

سینیٹر ولید اقبال اور وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے مہم کا آغاز کیا

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) مساجد میں پانی کی بچت کو یقینی بنانے اور پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے واسا لاہور کی طرف سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔سینیٹر ولید اقبال اور وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ جس طرح حدیث نبویؐ ہے کہ پانی ضائع مت کرو چاہے بہتی ندی کے کنارے پر ہو۔

آپ ؐ نے چودہ سو سال پہلے ہی پانی کی اہمیت کا بتا دیا تھا کہ پانی کی اہمیت کتنی زیادہ ہے اور اسی حدیث کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی بار بادشاہی مسجدکے وضو خانے میں آگاہی فلیکسز کو آویزاں کیا گیا ہے تاکہ وضو خانے میں جو لوگ وضو کرنے کیلئے آتے ہیں وہ ان فلیکسز کو دیکھ کر اور اس کے اوپرلکھی ہوئی حدیث پر عمل کرتے ہوئے پانی کا کم سے کم استعمال کریںتاکہ اس نعمت کی بچت کی جا سکے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین شیخ امتیاز محمود نے مزید کہا کہ عشرہ رحمتہ اللعالمین ؐمیں ہم نے نبیؐ کی تعلیمات کو اُجاگر کرتے ہوئے آج بادشاہی مسجد کے وضو خانے میں فلکیسز لگائی ہیں اسی طرح شہر کی دیگر مساجد کے وضو خانوں میں بھی یہ فلیکسز لگائی جائیں گی اور تقریباً دس ہزار مساجد میں یہ فلیکسز لگائی جائیں گی۔اگر کوئی شہری اپنی مسجد میں یہ فلیکس لگانا چاہتا ہے تو وہ واسا کے دفتر سے با آسانی حاصل کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں