ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کیلئے بھی یونیفارم پہننا لازمی قرار

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کے لئے بھی یونیفارم پہننا لازمی قرار دیدیاگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق اب ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کیلئے بھی یونیفارم پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک سال سے پاکستان کسٹمز کے افسران پہلے ہی وردی پہن رہے ہیں۔ ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق نے افسروں کو وردیاں پہنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، کمشنرز، چیف کمشنرز اور ممبران بھی وردیاں پہننے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں