حکومت کوعوامی مفاد سب سے مقدم اور ملکی ترقی عزیز ہے ‘نوید شر یف

ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے‘مرکزی رہنما پاکستان تحریک ا نصا ف

اتوار 28 نومبر 2021 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ حکومت کوعوامی مفاد سب سے مقدم اور ملکی ترقی عزیز ہے،پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کے درباری اور مداری صبح و شام بے شرمی اور ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں، ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دیکر قومی وسائل کو بچایا حکومت کی تمام تر پالیسیاں شفاف اور ملکی مفاد میں ہیں سابقہ ادوار میں صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکا دیا گیا، پوری قوم تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے چند عناصر حکومت کیخلاف پراپیگنڈا کر کے اپنے ذاتی ایجنڈا کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ا،انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستانی حکومت سرمایہ کاری کو فروغ اور صنعت و نجی شعبے کا معیار بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے پاکستان کے معاشرتی تحفظ، شہری خدمات، توانائی، سکیورٹی منصوبوں کی معاونت کی جائے گی مواصلات، زراعت، پانی، تعلیم، تجارت اور سیاحتی منصوبوں کو بھی سپورٹ کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں