mجمہوریت کے نام پر ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہی: سلیم ر ضا

ملک کے بڑے صو بے پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، بیڈگورننس کی انتہا ،کوئی کسی کی نہیں سنتا ٌ صوبائی وزیر بھی اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور حکومت کے خلاف بغاوت پر امادہ ہیں

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

ی*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہے، ملک کے بڑے صو بے پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، بیڈگورننس کی انتہا ،کوئی کسی کی نہیں سنتا، صوبائی وزیر بھی اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور حکومت کے خلاف بغاوت پر امادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اداروں کی بالادستی اور انکی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے اور اس کیلئے تمام قومی ،ریاستی اداروں کو اپنے اپنے آئینی حدود وقیود میں رہ کر کام کرنیکی ضرورت ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے ، پنجاب میں آئے روزہونے والے تبادلے وزیر اعلی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں آئے روز معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں حکمران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے الٹا مسائل میں اضافہ کررہی ہے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے ، مسلم لیگ(ن) عوام کو نالائق حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے برسر پیکار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں