m(ن) لیگ کاپیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کاالزام

ھ*پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے نوٹس لیکر اس دھندے کو فوری بندکروانے کا مطالبہ

اتوار 28 نومبر 2021 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو اس دھندے کا نوٹس لیکر اس کو فوری بند کروائیں ۔ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے صاحبزادے و رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے حلقہ میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے مکروہ دہندہ کی مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو اس دھندے کا نوٹس لیکر اس کو فوری بند کرانا چاہئے ۔ این اے 133کے عوام نے ان کی جھوٹی کمپین کو مسترد کردیا ہے۔حلقہ کے عوام اس حلقہ میں مشرف آمریت میں میاں نواز شریف کے مقصد کے ساتھ ثابت قدم رہا ،2018میں پرویز ملک مرحوم نے اس حلقہ سے 90 ہزار ووٹ لئے اور ووٹوں کی مکروہ خریدوفروخت کرنے والی پیپلز پارٹی نے اس کا دسواں حصہ بھی حاصل نہ کیا۔حلفیہ کہتا ہوں کہ ہم الیکشن کیلئے عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھایانہ کبھی ایسا دھندہ کیا۔بلاول بھٹو آپ کی والدہ نے جن سیاسی اقدار اور روایات کا آغاز کیا تھا آئیں اس کو دیکھیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں