{ علماء نے ہمیشہ تشدد پسندی کیخلاف آوازبلندکی:ڈاکٹرراغب نعیمی

ٓ قیام امن کیلئے پولیس کے افسروں اورنوجوان کی خدمات قابل تحسین ہیں :ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ آئی جی پنجاب سے علماء کرام کی وفدکی ملاقات،امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

اتوار 28 نومبر 2021 20:00

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے گزشتہ روز آئی جی پنجاب رائو سردارعلی خان سے علماء کرام کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ملاقات کرنے و الوں میںمفتی عمران حنفی،مفتی انتخاب احمدنوری،مفتی ڈاکٹرحسیب قادری،مولانا محمدعلی نقشبندی شامل تھے۔ملاقات کے دوران پنجاب بھرمیں امن و امان کی صورتحال،فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی انسداد کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیاآئی جی نے وفد کوعلماء پرقائم مقدمات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علماء اہل سنت نے ہمیشہ تشدد پسندی کیخلاف آوازبلندکی ۔

(جاری ہے)

امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کے افسروں اورنوجوان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ پنجاب پولیس کے نوجوان اپنے جانیںخطر ے میں ڈال کر عوام کے مال وجان کی حفاظت کرتے ہیں۔آئی جی پنجاب رائو سردارعلی خان نے علماء کرام کے وفد کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں علماء کرام کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ دہشت گردی اورانتہائی پسندی کے خلاف ایک تواناآوازتھے۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒکی دینی وملی خدمات قابل قدر ہیں۔علاوہ ا زیں علماء کرام کے وفد سے ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ساجد کیانی سے بھی ملاقات کی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں