ایجوکیٹرز کی بھرتیوں پر عملدرآمد نہ کرنے پرڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کو شوکاز نوٹس جاری،تحریری وضاحت سمیت طلب

منگل 30 نومبر 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں پر عملدرآمد نہ کرنے پرڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کو جاری شوکاز نوٹس کاعبوری حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری وضاحت سمیت طلب کر لیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے رفاقت علی و دیگر کی درخواستوں پر عبوری تحریری حکم جاری کیا ۔

فاضل عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کے برعکس جواب جمع کروانے پرکیوں نہ ڈی سی منڈی بہاائولدین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔گزشتہ سماعت پر ڈی سی منڈی بہاائولدین نے بطورچیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی بھرتیوں کے معاملے پر فیصلے کیلئے مہلت مانگی۔عبوری حکم کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا ڈی سی منڈی بہاائولدین کا فیصلہ پیش کیا جوعدالتی حکم کے برعکس ہے،عدالتی حکم کے برعکس فیصلہ کرنے پر کیوں نہ ڈی سی منڈی بہاائولدین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی طرف سے حسن مجید ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں نے 2017 -2016 کی پالیسی کے تحت ایجوکیٹرزاسامیوں پر درخواستیں دیں۔ تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے پر محکمے نے کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کی ،رفاقت علی کو میرٹ لسٹ میں تیسرے نمبر پر آنے کے باوجود تقرری کا لیٹر نہیں دیا گیا۔ محکمے نے 2018 کی پالیسی کو جواز بنا کر درخواست گزار کو تقرری کا لیٹر دینے سے انکار کر دیا ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ہر نئی پالیسی کا اطلاق ماضی سے نہیں کیاجاسکتا۔استدعا ہے کہ درخواست گزاروںکو بطور ایجوکیٹرز بھرتی کے تقرری لیٹر جاری کرنے کا حکم دیا جائے ۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ایجوکیٹرز بھرتی کی 2018 کی پالیسی کے تحت درخواست گزارتقرری کے اہل نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں