این اے 133 ضمنی انتخابات، لیگی امیدوارشائستہ پرویز کی واضح برتری حاصل ، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

اتوار 5 دسمبر 2021 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) این اے 133 ضمنی انتخابات، ن لیگ پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے میں کامیاب، مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے پی پی امیدوار پر واضح Pبرتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 133ضمنی انتخابا ت کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل پر کئی ہزار ووٹوں سے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے 24564ووٹ لے کر پی پی امیدوارپر برتری حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل 14446 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں