لاہور ہائیکورٹ کا چکن کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر 16 دسمبرکو جواب طلب

جمعرات 9 دسمبر 2021 18:42

لاہور۔9دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 09 دسمبر2021ء) :لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چکن کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر  قیمت تعین کرنے کے طریقہ کار بارے  16 دسمبرکو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں چکن کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ابھی تک کوئی جامع موقف سامنے نہیں آیا، متعلقہ حکام نے تفصیلی جواب داخل نہیں کرایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں