حزب اختلاف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

معاشی میدان میں آنے والی خبریں حزب اختلاف پر بجلی بن کر گرتی ہیں ‘ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی داخلہ کا بیان

پیر 17 جنوری 2022 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہے ، کیا قوم شعور سے اتنی عاری ہے کہ انہیں معلوم نہیں گزشتہ کئی دہائیاں کون حکمران تھے اورملک کو درپیش مشکلات کے اصل ذمہ دار کون ہیں ، معاشی میدان میں آنے والی خبریں حزب اختلاف پر بجلی بن کر گرتی ہیں لیکن اپنے سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھرپورکوششیںکر رہی ہے ،طلب رسد میںتوازن کیلئے میکنزم بنایا گیا ہے ،آنے والے دنوںمیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی ۔ اپوزیشن2023ء اور اس کے بعد نئے انتخابات کے بعد آئندہ سالوں میں بھی پرانی تنخواہ پرکام کرتی رہے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں