۔چاہتا ہوں ہر مدعی کو انصاف ملے اورہر ملزم جیل میں ہو، نوٹس لینے کامقصد عوام کو فوری اورجلد انصاف کی فراہمی ہے‘عثمان بزدار

تین ماہ میںجاری کردہ نوٹس میںوزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمدکا جائزہ ،14خطرناک جرائم کے ملزم ٹریس ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو خطرناک جرائم کے بارے میں گزشتہ تین ماہ کے دوران لئے گئے نوٹس پرکارروائیوں کی حتمی پولیس رپورٹ پیش ×14خطرناک جرائم کے مقدمات کارروائی کیلئے عدالتوں میں زیر سماعت ،بیشتر ملزمان قانونی کارروائی کیلئے جوڈیشل حوالات منتقل …ماڈل ٹاؤن کچہری میںقیدیوں کے تصادم پر وزیراعلیٰ کانوٹس،27ملزم گرفتار، نواب ٹاؤن میںفائرنگ کے 6ملزم بھی پکڑے گئے ًدسمبر2021میںپنجاب یونیورسٹی میں تصادم کا نوٹس،طالبہ سے زیادتی کے مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچا دیاگیا ؂سندر میں 2لڑکیوں کے اغواء کے ملزم گرفتار ، جیل بھیج دیاگیا،ہربنس پورہ میں بچے سے زیادتی کے ملزم زبیر اوراسلم بھی پکڑے گئے

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

.لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے نوٹس پر لاہور پولیس نے 14 واقعات کے نوٹس پر ملزم ٹریس کرلیے گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پولیس حکام نے خطرناک جرائم کے بارے میں گزشتہ تین ماہ کے دوران لئے گئے نوٹس پرکارروائیوں کی حتمی رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تین ماہ میںجاری کردہ نوٹسز کے احکامات پر عملدرآمدکا جائزہ لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس سے متعلق15میں سے 14نوٹس پرکارروائی مکمل کر کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچادیاگیااوربیشتر ملزمان جیل پہنچ گئے۔14خطرناک جرائم کے مقدمات وزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد کارروائی کیلئے عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔بیشتر ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے جوڈیشل حوالات منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاکہا ہے کہ نوٹس لینے کامقصد عوام کو فوری اورجلد انصاف کی فراہمی ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر مدعی کو انصاف ملے اورہر ملزم جیل کے اندر ہو۔میڈیا اوردیگر ذرائع سے آنے والی خبروں کا جائزہ لے کر نوٹس کا سلسلہ جاری رکھیںگے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پرہونیوالی کارروائی سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر2021ماڈل ٹاؤن کچہری میںقیدیوں کے تصادم پر وزیراعلیٰ کانوٹس،27ملزم پکڑے گئے۔

وزیراعلیٰ کے نوٹس پر نواب ٹاؤن میں نومبر2021میںفائرنگ کے 6ملزم گرفتار کر کے جوڈیشل حوالات بھیج دیئے گئے۔دسمبر2021میںپنجاب یونیورسٹی میں تصادم کا نوٹس،طالبہ سے زیادتی کے مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچا دیاگیا۔سندر میں 2لڑکیوں کے اغواء کے ملزم گرفتار کر کے جیل بھیج دیاگیا۔ہربنس پورہ میں دسمبر2021میں بچے سے زیادتی کے ملزم زبیر اوراسلم کو جیل بھیج دیاگیا۔

ڈولفن پولیس کی ٹاؤن شپ میں شہری پر فائرنگ پروزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد کانسٹیبل فیصل کو گرفتار کر کے حوالات بھیج دیاگیا۔وزیراعلیٰ کے نوٹس پر 27دسمبر کومسلم ٹاؤن میں ایف بی آر کے ملازم سلمان بٹ پر فائرنگ کے تین ملزم اعجاز،موسی اوررانا تفسیرکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نشتر کالونی میںبچے پر ڈولفن اہلکارکی فائرنگ کے نوٹس پر پولیس اہلکاراظہر لطیف کو گرفتار کرکے حوالات بھیج دیاگیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پرفیکٹری ایریا سے یکم جنوری کو اغواء ہونے والی چار بہنوں کو بازیاب کرالیاگیا۔کاہنہ میں فائرنگ کرنے والے 7ملزمان پر مقدمہ درج کرلیاگیا اوروزیراعلیٰ کے حکم پر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔جنوری میں سمن آبادسے لاپتہ ہونے والی طالبہ کو وزیراعلیٰ کے نوٹس پر بازیاب کرالیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے 19جنوری کو پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ پر تشدد کے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں