آج کا دور ففتھ جنریشن وار فیئر کا دور ہے‘ حسان خاور

کچھ لوگ احتساب سے بچنے کیلئے احتسابی عمل پر سیاست کر رہے ہیں‘ معاون خصوصی

جمعرات 27 جنوری 2022 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ صحافت اور آزادی رائے ایک جمہوری معاشرے کی ترویج میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ کچھ لوگ احتساب سے بھاگنے کیلئے احتساب کے عمل پر سیاست کر رہے ہیں لیکن میڈیا کے پریشر کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ احتساب کے عمل میں تیزی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت بیانیے کے ذریعے معاشرتی اقدار میں بہتری اور اچھے مستقبل کی چابی بھی میڈیا کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا پر بڑی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داری بھی آتی ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ فیک نیوز ایک ایسا چیلنج ہے جس سے ہمارا معاشرہ اور حکومت دونوں نبرد آزما ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے سات سو سے زائد فیک میڈیا آٹ لیٹس پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کا حصہ رہے ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ آج کا دور ففتھ جنریشن وار فیئر کا دور ہے۔ میڈیا کو دانستہ یا نادانستہ طور پر اس کا حصہ نہ بننے سے خود کو بچا کر احتساب کے عمل کو مضبوط کرنے میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں