پی او ایس سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے 17ریٹیلرز کے اکائونٹس منجمد کر کے 93لاکھ روپے کی ریکوری کر لی

جمعرات 27 جنوری 2022 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پی او ایس سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے 17ریٹیلرز کے اکائونٹس منجمد کر کے 93لاکھ روپے کی ریکوری کر لی۔ ۔ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے 17ریٹیلرز کے اکائونٹس منجمد کئے ۔

(جاری ہے)

ریٹیلرز کے اکائونٹس جرمانے کی رقم ریکور کرنے کے لئے منجمد کئے گئے ۔ آر ٹی او کی ٹیم نے ریٹیلرز کو سسٹم سے منسلک نہ ہونے پر جرمانے عائد کئے تھے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ درست تفصیلات نہ دینے والی10بڑے ریٹیلرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کر گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں