محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کاجنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکاریوں کیخلاف کامیاب آپریشن

ْنایا ب چنکارہ ہرن اور جنگلی پرندگان کے تین شکاری گرفتار ، ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ

منگل 24 مئی 2022 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیا ت و ماہی پروری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکاریوں کے خلاف آپریشن بھرپور انداز سے جاری و ساری ہے اور جس کے نتیجے میں صحرائے چولستان سے نایاب چنکارہ ہرن اور جنگلی پرندگان کے تین غیرقانونی شکاری گرفتار، مبلغ ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ عائد ، تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور ریجن رائے زاہد علی کی سرپرستی میں وائلڈلائف سٹاف رحیم یار خان نے سر توڑ کوشش کے بعد صحرائے چولستان میں موٹرسائیکل پر نایاب چنکارہ ہرن کا شکار کرنیوالا ایک شکاری ذبح شدہ ایک چنکارہ ہرن سمیت گرفتا رکرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کو وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مال مقدمہ سمیت فوری طور پر مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے ملزم کو مبلغ ایک لاکھ روپیہ جرمانہ اور مال مقدمہ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم صادر فرمایا ۔ اسی طر ح دیگر دو کامیاب کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فورٹ عباس اور منچن آباد سے جنگلی پرندگان کے دو غیر قانونی شکاری حراست میں لے کر وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی شروع کردی ہے اور ایک مقدمہ میں کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر مبلغ تیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا جبکہ دوسرے مقدمہ میں چالان عدالت بھیج دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں