پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبسڈی کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبسڈی کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پر فی لیٹر سبسڈی 17 روپے 2 پیسے رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر سبسڈی 47 روپے 2 پیسے تھی، آئی ایم ایف کے کہنے پر 30 روپے فی لیٹر سبسڈی واپس لیے جانے کے بعد اب سبسڈی17روپے 2پیسے رہ ج*گئی۔

ڈیزل پر حکومت کی جانب سے سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر تھی، جو اب 56 روپے 71 پیسے رہ گئی ہے۔مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق 30روپے واپس لیے جانے پر اب مٹی کے تیل پر سبسڈی 21 روپے 83 پیسے رہ گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل پر فی لیٹر سبسڈی 67 روپے 84 پیسے تھی، اب لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 37 روپے 84 پیسے فی لیٹر پر آ گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں