ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،الیکشن کمیشن کا وفاقی وزیر رانا تنویر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو پی پی 140 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر نے مراسلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

رانا تنویر نے ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر اجتماع سے خطاب کیا تھا۔مراسلے کے مطابق ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ روڈ پر واقع ہے، رانا تنویر کے خطاب کی ویڈیو 24 گھنٹے سے وائرل ہے۔رانا تنویر کو 4 جولائی دوپہر ایک بجے خود یا نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی ہو سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں