سدرن لوپ تھری رنگ روڑ پر تعمیراتی کام ،اسفالٹ کی دوسری تہہ کو مکمل کر دیا گیا‘وزیر تعمیرومواصلات

بحریہ ٹاؤن، ڈاکٹر سوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں کے مکین سدرن لوپ کو استعمال کر رہے ہیں‘ملک صہیب احمد بھرتھ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام الناس کو بہتری سفری سہولیات دینے کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈیبلیومصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سدرن لوپ تھری رنگ روڑ پر تعمیراتی کام کی اپ ڈیٹس دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا اسفالٹ کی دوسری تہہ کو مکمل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹاؤن، ڈاکٹر سوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں کے مکین سدرن لوپ کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جی ٹی ملتان روڑ پر سفر کرنے والے لوگوں کی مشکلات کو جلد ختم کردیا جائے گا اور عید سے قبل اس کیرج وے کو مکمل کر دیا جائے گا۔پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال جانے اور آنے والے افراد بہتر سفری تبدیلی محسوس کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف اور ان کی ٹیم دن رات اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکناً وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں