ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو 29اپریل کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ کریں گے

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو بروزپیر29اپریل 2024کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ کرئے گے اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،نائب صدر زین افتخار،نائب صدر قرةالعین، ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی و جنرل باڈی ممبران اور ٹریڈ باڈیز کے عہدیداروں سے میٹنگ کرئے گے۔

محمدمدثر ٹیپو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لئے تجارت کے نئے مواقعوں سے متعلق آگاہ کرئے گے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا کہ اجلاس کامقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ باہمی تجارت کا فروغ اورنئے مواقعوں کی تلاش کی راہ ہموار کرنا ہے،ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارت بہت اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان اورایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے بے شمار مواقعے موجود ہیں۔ذکی اعجاز نے مزید کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے حالیہ دورہ کے دوران-’’اگلے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 10ارب امریکی ڈالرز‘‘ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،دو طرفہ تجارت کے فروغ میں ایف پی سی سی آئی اپنابھر پور کردار ادا کرئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں