پنجاب پولیس میں آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹI ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے پروبیشن پیریڈ مکمل کرکے کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کیا

جمعہ 29 مارچ 2024 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹI ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے بتایا کہ نوٹیفیکیشن میں پروبیشن پیریڈ مکمل کرکے کنفرم ہونے والے لاہور سمیت مختلف اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز میں تعینات 118 انسپکٹر شامل ہیں۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے انسپکٹر رینک پر مزید محکمانہ ترقیوں کا عندیہ بھی دیا۔ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے کہاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹرز کی خالی آسامیوں پر ترقیوں کیلئے جلد پروموشن بورڈ اجلاس منعقد کیا جائے گا اور میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل سب انسپکٹر کو خالی آسامیوں پر پروموشن دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں