پی ٹی آئی فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات کا شوق پورا کرلے،سعد رفیق

نی پی ٹی آئی ایک طرف گریبان اوردوسری طرف پاوٴں پکڑتے ہیں، مذاکرات کا کہہ کر پھر یہ آزادی کے علمبرداربھی بنتے ہیں،حکومت اورلڑائی دونوں کام اکٹھے نہیں ہو سکیں گے،تقریب سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 27 اپریل 2024 15:00

پی ٹی آئی فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات کا شوق پورا کرلے،سعد رفیق
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات کا شوق پورا کرلے،بانی پی ٹی آئی ایک طرف گریبان اوردوسری طرف پاوٴں پکڑتے ہیں،فوجی قیادت سے مذاکرات کا کہہ کر پھر یہ آزادی کے علمبرداربھی بنتے ہیں،حکومت اورلڑائی دونوں کام اکٹھے نہیں ہو سکیں گے۔

لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءن لیگ کا کہنا تھا کہ شہریارآفریدی کے بیان سے ثابت ہوا ہے کہ بلی نہیں بلا تھیلے سے باہرآگیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان واپس لینا چاہیے،حکومت اور لڑائی دونوں کام اکٹھے نہیں ہوسکیں گے،اتحادی حکومت کوکسی صوبے میں گورنرراج لگانے کاشوق نہیں،اگر وہ چڑھائی کی باتیں کریں گے تومسائل ہوں گے، سیاستدان کو ایک دوسرے سے بات کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

جماعت کی اکثریت چاہتی ہے کہ نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالیں۔معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے لیکن مایوس نہیں ہوں گے، جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، معاشی مسائل کے حل کیلئے محنت کر رہے ہیں، پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے۔ نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہے۔ہم نے اپنی آنے والی نسل کو جھوٹ اور بہتان بازی سے بچانا ہے ۔

آئے روز نوجوانوں کو زہریلا پروپیگنڈہ سنایا جاتا ہے ۔جھوٹ اور نفرت کی سیاست سے نوجوان نسل کو بہکایا جاتا ہے لیکن ہم نے اس جھوٹ اور زہریلے پروپیگنڈے کو روکنا ہے اور نئی نسل کو ہنر مند بنانے کی جانب سے توجہ مرکوز کر نی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے بڑی سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کوشش کررہے ہیں۔ ہمیں قرض کی بجائے سرمایہ کاری چاہیے۔

وزیراعظم کی کوششوں سے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی ہو رہے ہیں۔وزیراعظم ملک کو اندھیروں سے نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔شہباز شریف کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے ۔حکومت کی کوششوں کے باعث ملک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے اور عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوا ہے ۔حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی ۔

لیکن چند عناصرآئے روز حکومت کیخلاف جھوٹ بولے جاتے ہیں زہریلا پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے لیکن پاکستان کا قافلہ کامیابی سے دوچار ہوگااور یہ اندھیرے جلد دور ہونگے یہاں خوشحالی کا نیا دور عنقریب شروع ہوگا۔پی ٹی آئی رہنماءآئے روز دھمکی آمیز بیان دیتے رہتے ہیں ۔کبھی اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کی دھمکی دی جاتی ہے تو کبھی بہتان سازی کی جاتی ہے لیکن یہ نہ سمجھیں کہ ہم خاموش ہیں تو یہ کچھ بھی کہتے رہیں ۔ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کوئی انتشار پھیلے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں