ملک بھر میں او لیول، اے لیول کے سالانہ امتحانات 25اپریل سے شروع ، شیڈول جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت امتحانات 25اپریل سے شروع ہوں گے۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت امتحانات رواں مہینے 25اپریل سے شروع ہوں گے اور 13 جون تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

امتحانات کے لئے پورے ملک میں 100امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں 1لاکھ طلبا و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 20کے قریب امتحانی مراکز پر 40ہزار سے زائد طلبا اے اور او لیول امتحان دیں گے۔ کراچی سے تقریباً 6000طلبا پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات دیں گے جبکہ ملک بھر سے تقریباً 15,000طلبا بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں