انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

بدھ 1 مئی 2024 22:23

انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سات رکنی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کی سترہ رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ندا ڈار کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔11سی29 مئی تک ہونے والے انگلینڈ کے اس دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔

اس کے علاوہ ٹیم ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون کے خلاف دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔اس دورے کا آغاز تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ہوگا جو 11، 17 اور 19 مئی کو برمنگھم، نارتھمپٹن اور لیڈز میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل ہونگے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ون ڈے میچز 23، 26 اور 29 مئی کو ڈربی،ٹاؤنٹن اور چیمسفرڈ میں ہوں گے۔

پاکستان کی خواتین ٹیم نے آخری بار دو طرفہ سیریز کے لیے 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔پاکستان اس وقت دس ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 16 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔اس چیمپئن شپ سے ٹاپ پانچ ٹیمیں میزبان بھارت کے ساتھ براہ راست آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز موجودہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہوگی۔

پاکستان ویمنز ٹیم اتوار 5مئی کو کراچی سے براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔پاکستان خواتین کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ندا ڈار (کپتان) عالیہ ریاض، عائشہ ظفر،ڈیانا بیگ،فاطمہ ثنا، گل فیروزہ،منیبہ علی (وکٹ کیپر)،نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو،نتالیہ پرویز،رامین شمیم،صدف شمس،سعدیہ اقبال،سدرہ امین،طوبٰی حسن،امہ ہانی اور وحیدہ اخترشامل ہیں۔

پلیئر سپورٹ اسٹاف ناہیدہ خان(منیجر) محتشم رشید(عبوری ہیڈ کوچ) سلیم جعفر (بولنگ کوچ)توفیق عمر(بیٹنگ کوچ)حنیف ملک (فیلڈنگ کوچ)سید نذیر احمد (میڈیا منیجر)رابعہ صدیق ( فزیو تھراپسٹ)زبیر احمد (انالسٹ )اور حنا منور(چیف سیکورٹی آفیسر)ہیں۔شیڈول کے مطابق 9مئی ٹی ٹوئنٹی وارم اپ بمقابلہ ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون اپٹنسٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ میں مقامی وقت صبح گیارہ بجی11 مئی پہلا ٹوئنٹی بمقابلہ انگلینڈ برمنگھم مقامی وقت دوپہر ڈھائی بجی17 مئی دوسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ انگلینڈ۔

نارتھمپٹن مقامی وقت شام ساڑھے چھ بجی19مئی تیسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ انگلینڈ لیڈزمقامی وقت دوپہر ایک بجے 21 مئی ون ڈے وارم اپ بمقابلہ ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون، نارتھمپٹنمقامی وقت صبح گیارہ بجی23 مئی پہلا ون ڈے بمقابلہ انگلینڈ۔ ڈربی مقامی وقت دوپہر ایک بجے 26 مئی دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بمقابلہ انگلینڈ۔ ٹاؤنٹن مقامی وقت صبح گیارہ بجی29 مئی تیسرا ون ڈے بمقابلہ انگلینڈ۔چیلمسفورڈمقامی وقت دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں