مسلم امہ کے عدم اتحاد کی وجہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے : شاہد غوری

بدھ 1 مئی 2024 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا کہ عالمی برادری کے دوہرے معیار کی وجہ سے فلسطین میں مسلسل خون ریزی جاری ہے،عالمی برادری،مسلم ممالک و انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل ظلم پر بے بس ہو چکی ہیں، مسلم امہ کے عدم اتحاد کی وجہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے ،اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو اتحاد ویکجہتی سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے،نائب سربرا پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا کہ مسلم امہ کے تمام ممالک کو ا?ئی ایم ایف ،ورلڈ بینک اور دیگرعالمی مالیاتی اداروں کی ہتھ کڑیوں میں جکڑا جا چکا ہے،مسلم ریاستوں کو ورلڈ بینک، ا?ئی ایم ایف اور دیگر عالمی یہودی اداروں سے نجات حاصل کرنی چاہیے،نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے مزید کہا کہ فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم بند کروانے کیلئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک یکجا ہوکر اقوام متحدہ۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل،عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر دباو? ڈالنا چاہیے،اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں سے جہاد کے فلسفے کو ختم کرنا چاہتی ہیں،فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم ممالک جہاد کا اعلان کردیتے تو اسرائیل دنیا کے نقشے پر نہیں ہوتا،ان خیالات کا اظہار انہوں مکہ المکرمہ میں مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری ،ضلعی صدر محمد وسیم نقشبندی ،تحصیل صدر علامہ عبد الستار صدیقی،سٹی صدر شرقپور شریف میاں حکیم ندیم ،علامہ مظہر اقبال سیالوی ،صوفی اصغر علی قادری سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،محمد شاہد غوری نے کہاکہ فلسطین کے عوام کے دل دہلادینے والے واقعات دیکھ کر اٴْمت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں،انسانیت کے علمبردار وں کے چہرے بے نقاب ہوچکے انسانیت فلسطین میں تڑپتی رہی اور انسانی حقوق کے دعویدار عیاشیوں میں مصروف رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں