طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر

جمعرات 25 اپریل 2024 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین طارق محمود فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین کی جانب سے کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اس تقرری سے مختلف اشیا ء کی سمگلنگ پر کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی جن کا حکومتی ریونیو پر اثر ہوتا ہے ۔ طارق محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کام کریں گے ۔غیر قانونی اسمگلنگ کے باعث نہ صرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے بلکہ کئی لوگ اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں