ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس

جمعرات 25 اپریل 2024 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں جمعرات کواہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اجلاس میں سائوتھ پنجاب کے مختلف اضلاع سے ڈی ڈی ایم سیز،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی ،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن شایان علی و دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈی ڈی ایم سیز نے اجلاس کو اضلاع میں ورکنگ بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اضلاع کے افسران پی ڈی ایم اے کے آنکھ اور کان ہیں،موجودہ موسمی صورتحال میں ڈی ڈی ایم سیز کا کردار بہت اہم ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی ڈی ایم سیز کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے تمام ڈی ڈی ایم سیز کو موبائل فونز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہموجودہ موسمی صورتحال میں ضلعی افسران الرٹ رہیں،ضلعی سطح پر ریسکیو، پولیس سول انتظامیہ اور دیگر اداروں سے 24 گھنٹے رابطے میں رہیں۔کوتاہی یا غیر زمہ داری کی گنجائش نہیں،اچھی کارکردگی والے افسران کو سراہا جائے گا ،ناقص کارکردگی پر پوچھ گچھ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں