عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری، 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

جمعرات 25 اپریل 2024 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے، قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 20ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ میں گیس پر چلنے والے 22سستے پاور پلانٹس بند رکھے گئے، گزشتہ ماہ قدرتی گیس پر چلنے والے 13پلانٹس کو بند رکھا گیا، مارچ میں درآمدی آر ایل این جی پر چلنے والے 9پلانٹس رہے۔ گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بھی بجلی پیدا کی گئی، سب سے مہنگی بجلی ایران سے 30روپے 37پیسے فی یونٹ میں درآمد کی گئی، مارچ میں 7ارب 75کروڑ یونٹس بجلی پیدا ہوئی جس کی لاگت 72 ارب 76کروڑ روپے رہی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں