کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

دھواں ہمارے بچوں کی زندگیاں برباد کر دے گا: صدرسوسائٹی سید دانش بخاری

جمعرات 25 اپریل 2024 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) کاہنہ روہی نالہ پر واقع فیکٹری رستم ٹاول اورمتعدد فیکرٹریوںسمیت گھر گھر نصب غیر قانونی ٹائر جلانے والی فیکٹریوں سے اٹھنے والا گندا دھواں شہریوں کے لئے عذاب بن گیا۔ دھواں کے باعث شہری سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات والے اہلکار منتھلی سسٹم کئے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور آئی جی پنجاب پولیس کیلئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کر کے انہیں بند کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔بچے بوڑھے نوجوان گلے کی بیماریوں کا شکار رہنے لگے محکمہ ماحولیات کی خاموشی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان علاقوں میں ایک عرصہ سے کالا دھندے میں ملوث افراد نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے اگر کوئی شخص ان کے خلاف شکایت کرتے ہے تو اسے ہراساں کیا جاتا ہے۔

شہری حلقوں نے بتایا کہ گندے دھواں کے باعث لوگوں کو متعدد موذی بیماریوںکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔محکمہ ماحولیات کو متعدد دفعہ شکایات درج کروائیں لیکن کوئی جواب نہیں آتا ان کی خاموشی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ۔قریبی ایڈن گارڈن سوسائٹی کہ صدر سید دانش بخاری اور جنرل سیکرٹری سید ساجد حسین بخاری نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ان کا کہنا تھا کہ محکمے کو متعدد بار ہم نے ویک اپ کال دی لیکن محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا اس لیے ہمیں اب ہائی کورٹ رجوع کرنا پڑے گا نہیں تو یہ دھواں ہمارے بچوں کی زندگیاں برباد کر دے گا۔ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی اعجاز نے موقف اختیار کیا کہ سخت کاروائی کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں