)اہور ماسٹر پلان کیس : قیصرہ الٰہی ودیگر کی عبوری ضمانت خارج کرانے کی درخواست پر راسخ الٰہی و دیگران سے جواب طلب

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

ژ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے لاہور ماسٹر پلان 2050 میں غیرقانونی اراضی شامل کرانے کے کیس میں پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی ودیگر کی عبوری ضمانت خارج کرانے کی درخواست پر راسخ الٰہی و دیگران سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل علی حسن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ راسخ الٰہی و دیگر ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمہ درج ہے، راسخ الٰہی، قیصرہ الٰہی، زارا الٰہی، سابق ڈی جی عامر احمد خان کی عبوری ضمانت غیرقانونی منظور کی گئی، موضع ابوبکر میں راسخ الہیٰ اور فیملی ممبران کی اراضی تھی، موضع ابوبکر کو غیر قانونی طور پر لاہور ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا، راسخ الٰہی ٰ ودیگر فیملی ممبران کو فائدہ پہنچانے کیلئے رقبہ کو ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا، تحقیقات میں راسخ الٰہی و دیگران ملوث پائے گئے ہیں، عدالت اینٹی کرپشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت راسخ الٰہی سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں